0

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کی زیرصدارت چیئرمین کونسل میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت چیئر مین کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان اور انتظامی افسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہم اکیڈمکس کی بہتری کیلئے تعلیمی اصلاحات لائینگے اور گومل یونیورسٹی میں سمسٹر سسٹم کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کریں گے جس طرح امریکہ کی یونیورسٹیوںمیں سمسٹر سسٹم کامیابی سے چل رہا ہے ۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری میں جو خلا اور مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا اور امسال اکیڈمکس کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے۔ وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہا ن کو ہدایت کی کہ اکیڈمک کلینڈ رپر سختی سے عملدرآمد کریں سمسٹر کو اپنے مقررہ وقت پر ختم کریں اورامتحانات کے ساتھ ساتھ فوری نتائج بھی نکالیںکیونکہ گومل یونیورسٹی اور اسکے تمام ملحقہ کالجوں میں اکیڈمک کلینڈر کانفاذ کردیا گیا ہے جس میں ہر چیز صاف صاف لکھی ہے کہ کب سمسٹر شروع ہوگا اور کب ختم ہو گا ۔ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے گومل یونیورسٹی میںریسرچ سنٹرز کا قیام کیا جس کا فائدہ ہوا ہے اور الحمد اللہ گومل یونیورسٹی صوبہ خیبرپختونخوا کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے سب سے زیادہ24مختلف پروگراموں میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں سب سے پہلے سمر سمسٹر کا آغاز کیا اور الحمد اللہ 2+2ماڈل کے تحت گومل یونیورسٹی نے بی ایس 5ویں سمسٹر کے تحت داخلوں کا اعلان کرکے طلباء کیلئے حصول علم کے نئے دروازے کھول دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمکس کی بہتری کیلئے ورکنگ گروپس بنائینگے اور اسی حوالے سے ایک ورکشاپ کروائیں گے جس میں یونیورسٹی اور ایفی لیٹڈ کالجزکے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی اور اسی حوالے سے تمام شعبہ جات کے ڈین، سربراہان اور رضاکار مل کراکیڈمکس کی بہتری کیلئے تعلیمی اصلاحات پر کام کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں نئے پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے طلباء کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔میٹنگ میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو مدرسہ کے طلباء کو یونیورسٹی نصاب میں شامل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی گی اور انہیں طبیعات، ریاضی، فلکیات اور طب میں بی ایس کی ڈگری دی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں