0

شانگلہ، محکمہ تعلیم کا سکول لیڈرز کے بھرتی کیلئے امیدواروں کے کاغذات کا جانچ پڑتال 11تا13اگست ہوگا

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ محکمہ تعلیم کا سکول لیڈرز کے بھرتی کیلئے امیدواروں کے کاغذات کا جانچ پڑتال 11تا13اگست گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ہوگا۔محکمہ تعلیم مردانہ شانگلہ کے اے ڈی ای او محمد ہارون رشید کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ایٹا کے ذریعے سکول لیڈر کے 48نئی اسامیوں پر بھرتی کیلئے کامیاب امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ مذکورہ اسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے فائنل میرٹی لسٹ ترتیب دینے کے غرض سے محکمہ تعلیم مردانہ ضلع شانگلہ نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے جانچ پڑتال کی کمیٹی بنائی۔کمیٹی میں شاہد احمد پرنسپل جی ایچ ایس ایس بوٹیال، اے ڈی ای اومحمد ہارون رشید،سیدالحسین پرنسپل گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہوئی سکول الپوری،محمد اقبال ہیڈماسٹر جی ایچ ایس کس لیلونئی،عطاء اللہ اور شمشیر علی شامل ہونگے۔کمیٹی 11اگست سے13اگست تک  گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری میں امیدواروں جے تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کرے گی۔انھوں نے تمام امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ ان ایام صبح 9بجے سے 4بجے سہ پہر تک کمیٹی کے ارکان موجود ہونگے اور تمام امیدواران بمعہ اصلی اسناد کے ساتھ دو دو فائلز میں تعلیمی اسناد کی مصدقہ فوٹو کاپی بھی جمع کریں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں