0

عمران خان انٹرنیشنل ڈاکو ڈکلیئر ہو گئے ہیں ،انجینئیرامیرمقام

سوات(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نہ بیٹ رہے گا اور نہ عمران خان، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، فنانشل ٹائمز کے رپورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان پر سب سے بڑی چوری ثابت ہوئی اور وہ انٹرنیشنل ڈاکو ڈکلیئر ہو گئے اس کے بعد ان کا ساتھ دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہو گی ملاکنڈ ڈویژن میں تنظیم سازی پر توجہ دی جائے اور پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا جائے مشکلات کا احساس ہے عمران کی نالائقی سے یہ مسائل و مشکلات ورثے میں ملی ہے حکومت کرنے نہیں ملک بچانے آئے ہیں شہباز شریف کی دن رات محنت سے ملک کی تقدیربدل جائے گی، قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے انشاء اللہ مشکلات پر قابو پالینگے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سرکاری خزانے سے فنڈز دینے کی مذمت کرتے ہیں وقت آئیگا جب سب کو چوریوں کا حساب دینا ہو گا وہ سنگوٹہ سوات مسلم لیگ ن ہاؤس میں ملاکنڈ ڈویژن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن میں تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں نے نمائندگی کی اور پانچ گھنٹے جاری رہا جس میں سب نے کھل کر بات کی انجینئرا میر مقام نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت ہے آئندہ بھی کرتا رہونگا زندگی کا مقصد خدمت کرنا ہے ہمیشہ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت پر توجہ دی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک شہباز شریف کی قیادت میں درست سمت کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد حالات سدھر جائینگے عوام اطمینان رکھے مسلم لیگ ن کی ٹیم اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں