0

کوہاٹ ڈیوژن میں آئس کا نشہ کنٹرول سے باہر

کوہاٹ (نمائندہ مانند) کوہاٹ ڈیوژن میں آئس کا نشہ کنٹرول سے باہرہوگیاہے۔ نوجوان نسل کی زندگیاں اور مستقبل تباہ،تدارک نہ کیا گیا تو قتل وغارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، ماہرین۔ عوام اور سول سوسائٹی کا ملوث کالی بھیڑوں اور کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ڈویژن میں آئس کا نشہ بری تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا آئس کے نشے سے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہوگئی اموات اور قتل وغارت میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔ائس کا نشہ اب یونیورسٹیوں اور جیلوں تک بھی پھیلتا جارہا ہے۔ائس کا نشہ کنٹرول کرنے میں پولیس انتظامیہ بھی ناکام نظر آتی ہے آئس کا نشہ کنٹرول نہ کیا گیا تو قتل وغارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے ملوث کالی بھیڑوں اور بعض کرپٹ نااہل افسران کے خلاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں