0

رفاہ یونیورسٹی کا کالجز طلباء کے لئے ا پنی نوعیت کا پہلہ ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

ملاکنڈ (نمائندہ مانند) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کی طرف سے مختلف کالجز کے ایف اے،ایف ایس طلبا کے لئے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا. پروگرام کے مہمان خصوصی ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیرمین زمین گل صاحب تھے دیگر مہمانوں میں نائب امیر جماعت اسلامی سید بختیار معانی، پی ٹی ائی رہنما فاروق الرحمن،ڈاکٹر عمر حبیب،ڈاکٹر محمد ظاہر،سپرنڈنٹ ملاکنڈ بورڈ اقبال حسین،معروف شاعر امجد شہزاد تھے۔کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر اضغر خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کا مقصد طلبا کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار سے روشناس کروانا اور طلبا کو مناسب فیس اور مختلف سکالرشپس پر گھر کی دہلیز پر بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے۔پروگرام کے مہمان خصوصی گل زمین صاحب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا رفاہ یونیورسٹی کا شمار ملک بہترین جامعات میں ہوتا ہے چکدرہ میں رفاہ یونیورسٹی کا قیام ملاکنڈ ڈویژن کے طلبا خصوصا طالبات کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے طلبا کو چاہیے کہ اپنے بہترین مستقبل کے لئے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انتخاب کرے۔اس موقع تمام فیکلٹی ممبرز ایڈمیشن ایگزیکٹو ساجد خان،مارکیٹنگ ایگزیکٹو محمد روح اللہ اور فیصل خان موجود تھے پروگرام کے آخر میں مہمانوں کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کییمپس چکدرہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں