0

شمالی وزیرستان میں امن دھرنے کا تمام جائز مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ

وانا (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں امن دھرنے کے تمام جائز مطالبات کے حوالے سے ضلع جنوبی وزیرستان کے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹیز ، پی ٹی ایم، مقامی نوجوانان، مشران اور ہر متکبہ فکر کے لوگوں رستم بازار وانا میں اختجاجی جلسہ کیا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سےضلعی صدر امان اللہ وزیر، جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر ، عوامی نیشنل پارٹی کے نور زمان ایڈووکیٹ، تاج محمد وزیر ، آیاز وزیر ، جماعت اسلامی کے امیر ندیم وزیر ، جنرل سیکرٹری اسد بھیر ، ممتاز خلیل وزیر ، پی ٹی ایم کے ملک گل محمد وزیر ، عرفان وزیر ، فرمان وزیر ، کور کمیٹی کے ممبر مولانا زینت اللہ وزیر  اور دوسرے سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری امن دھرنے کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جس طرح قبائلی روایات رہے ہیں کہ تمام قبائل ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے دوکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احمد زئی وزیر اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور  رہنگے۔ اختجاجی جلسے میں شریک رہنماؤں نے حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد شمالی وزیرستان میں آمن لائے ۔ مقامی لوگوں کے مطالبات کو مانے۔ احتجاج کرنے والے لوگوں کے ساتھ دیرپا اور ختمی مذاکرات کرے۔انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں پولیس نظام کو مضبوط کرنے اور آمن ؤ آمان کو برقرار رکھنے کےلئے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام  پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جلسے میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی پولیس کو مکمل اختیارات دی جائے ۔ ضلعی پولیس کے تمام مراعات بحال کیا جائے، پولیس کے لئے تھانے اور چوکیاں قائم کیا جائے، ان کو جدید آلات اور اسلحہ سے آراستہ کیا جائے تاکہ پولیس احسن طریقے سے آمن ؤ آمان کو برقرار رکھنے میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب مہمند پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جنوبی وزیرستان کی بجائے ضلع ٹانک میں بیھٹے ہیں ، یہ وزیرستان کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام ڈیپارٹمٹ اپنے علاقے وزیرستان نہ لائے تب تک امن ممکن نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں