0

ہائی سکول وانا میں “تقریری مقابلے” کے موضوع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد

وانا (مانند نیوز ڈیسک) وزیرستان یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول وانا میں “تقریری مقابلے” کے موضوع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 12 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جنوبی وزیرستان سردار علی وزیر تھے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل صا حبان، طلباء اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریری مقابلے میں کیڈٹ کالج وانا کے سٹوڈنٹ وسیم خان وزیر نے فسٹ پوزیشن، امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے سٹوڈنٹ بلال احمد نے سیکنڈ پوزیشن جبکہ الخدمت پبلک سکول سپین کے طالب علم فرہاد خان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں اے سی وانا بشیر خان نے انعامات تقسیم کردئیے گئے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے کہا کہ آج طلباء کے مابین تقریری مقابلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وانا کے طلباء ہر فیلڈ میں اپنی کارکردگی کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں، جس طرح وانا کی زمین فروٹ اور سبزیوں کے حوالے سے زرخیز ہیں اسی طرح وانا کے طلباء میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انکو صحیح راہ راست پر لانے اور معیاری تعلیم دلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام طلباء کے تقریروں کو اپریشیٹ کرتاہو، اور داد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مرجر کے بعد پہلا پروگرام گورنمنٹ ہائی سکول وانا میں منعقد کیا گیا، انشاءاللہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے اور اس قسم کے پروگرامز سے نئی نسل یعنی یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے۔ تاہم وانا کے طلباء میں بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انکو سیدھا راستے پر لانے اور معیاری تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ پورے ضلع میں تین مقامات پر تقریری مقابلے کیلئے فنکشز کے انتظامات کئے گئے ہیں، جس میں ایک گورنمنٹ ہائی سکول وانا شامل تھا جوکہ آج یہاں پروگرام کا انعقاد کر کے بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا، اس کے علاوہ ایک پروگرام لدھا میں کرینگے جبکہ تیسرا پروگرام جامعہ دارالعلوم وزیرستان میں منعقد کرینگے۔ ان تمام تقریری مقابلوں میں فسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو 14 اگست کیلئے سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جن کو یوم آزادی کے مرکزی تقریب کیلئے بلائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں