0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کا مقصد ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے جنوبی فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی لی۔دوسری جانب امریکی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے اہم عہدے داروں نے اجازت دی ہو گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ٹرمپ کے گھر سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے جبکہ محکمے کی طرف سے خاموشی کا مطلب پروفیشنل ازم ہے۔اُدھر امریکی محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں