0

بریکوٹ کے گاؤں ابوہا میں چچا زاد بھائیوں کے مابین جائیداد تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے گاؤں ابوہا میں چچا زاد بھائیوں کے مابین جائیداد تنازعہ پر جھگڑا، چاقو کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ گاؤں ابوہا میں چچا زاد بھائیوں محمد اسرار ولد فضل کریم اور مراد، شہاب پسران محمد اسرار نے اپنے چچا زاد بھائی محمد عثمان ولد خاپیرے ساکن ابوہا پر چاقو چھری کے وار کرکے انہیں شدید زخمی کیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں