0

خیبر پختونخواہ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (کیپلا) کی حلف برداری کا تقریب

تخت بھائی (نمائندہ مانند) خیبر پختونخواہ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (کیپلا) کی حلف برداری کی تقریب۔  خیبر پختونخواہ پروفیسرز اینڈ لیکچرز  ایسوسی ایشن (کیپلا) کی نومنتخب  مرکزی کابینہ، ڈویژنل قیادت کی پروقار تقریب حلف برداری کا انعقاد ڈائیریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائیبریرز ہال پشاور میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی منسٹرہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش تھے۔منسٹر ہائر ایجوکشن کامران بنگش نینومنتخب صدر کیپلا پروفیسر جمشید خان؛ پروفیسر حیات شاہ کیپلا صدر مردان ڈویژن اور کابینہ سے حلف لیا۔نومنتخب صدر پروفیسر جمشید خان نے حکومت خیبر پختونخوا کی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی ایمرجنسی کی تعریف کی؛حکومت خیبر پختونخوا نے 19 سو تدریسی پوسٹیں کالجز میں تخلیق کیں، اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان پوسٹوں کو پر کیا، 36 نئے کالجز کو قیام میں لایا، اور سینکڑوں کالجز کو اپگریڈ کر کے اس میں بی ایس بلاکس بنائے۔پروفیسر جمشید خان نے کالجز میں بی ایس پروگرام اور کالج پروفیسرز کو درپیش مسائل کو منسٹر ہائر ایجوکیشن کے سامنے رکھا۔اس موقع پر منسٹر ہائر ایجوکییشن  کامران بنگش نے تقریب سے خطاب کیا اور کیپلا کی نئی قیادت کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کالج کمیونٹی کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار کریں گے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اعلی تعلیم کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کالجز میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کے لیے اقدامات، اور کالج اساتذہ کے مسائل جن میں فائیو ٹیر فارمولا، منصفانہ ٹرانسفر پالیسی، ہارڈ ایریا الاؤنس، پرنسپل الاؤنس، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافہ، کالجز میں اساتذہ کی کمی  کو حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے۔اور کالج اساتذہ کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پرپروفیسر حیات شاہ کیپلا صدر مردان ڈویژن نے مہمان خصوصی منسٹرہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کا نومنتخب کابینہ سے حلف  پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا-

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں