0

تیمور خان مہمند نے ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

تخت بھائی (نمائندہ مانند) مشہور خدائی خدمت گار گھرانے صدر محمد روز بابا مرحوم کے نواسے تیمور خان مہمند نے  تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہندوستانی کھلاڑی ودیعت آگروال کوناک آوٹ کرکے ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ اس سے قبل تمام مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔ ان کا تعلق نہایت پسماندہ علاقے ان کے دادا  محمد روز بابا کلے (شاہ نورپل) کے نام دیہاتی گاوں ہے۔ جو تاریخی شہر تخت بھائی و ٹکر سے گزرتے ہوئے مردان سے 18کلومیٹر کے فاصلے پر مغربی طرف واقع ہے۔ ان کے والد محمد رازق خان مہمند پی ڈبلیو ڈی اسلام اباد کے19گریڈ میں ریٹائرڈ ہوکر اسلام اباد سے اپنے گاوں منتقل ہوگئے۔اورملک کے مشہور ایوارڈ یافتہ نیور سرجن ڈاکٹر علی حیدر خان کا بتھیجا ناظم طاہر علی خان۔ جلال خان۔ کے چچازاد بھائی ہیں۔ انھوں نے اکنامکس میں ماسٹر کیا ہے۔اور  شروع ہی سے باکسنگ کا زبردست شوق رہا۔ حکومتی اداروں کی عدم تعاون سے بھی اپنی محنت جاری رکھی۔ پرائیویٹ ادارے انہیں سپورٹ کرکے 6 باکسنگ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔ ان کا قد 6فٹ3انچ اور 103کلو ہے۔تحصیل تخت بھائی کے گاؤں محمّد روز بابا کلے شاہ نور پل کے سپوت نے بھارتی کھلاڑی ودیعت اگروال کو ناک آؤٹ کر کے ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ حیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔۔یاد رہے بھارتی باکسر بھی اس سے قبل اپنے تمام مقابلوں میں ناقابل شکست تھے۔تیمور خان نے اپنا یہ اعزاز اپنی قوم اور اپنے علاقے کے نام کردیا۔انکا تعلق مشہور خدائی خدمت گار گھرانے سے ہے۔ جن کا دادا محمد روز بابا مرحوم انگریزوں کے خلاف ازادی کی تحریک میں مشہور سپاہی تھے۔وہ اسی وقت وسیع علاقے تپہ بائزی کے صدر تھے۔28مء سال 1930ٹکر کے مقام پر انگریزوں کے ساتھ معرکہ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ جن میں انکے خاندان کے کء افراد شہید ہوئے۔جو سال 1945میں رحلت کرگئے۔انکے خاندان کا شمار باچا خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے۔تیمور خان کی کامیابی پر پورے ملک کی طرح ان کے خاندان اور علاقے کے  عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گء۔ اور مبارکبادوں کا سلسہ جاری ہے۔ انکی کامیابی پر انکے والد محمد رازق خان مہمند اور چچا نیور سرجن ڈاکٹر علی حیدر خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے عوام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسے اللہ پاک  کی طرف سے انکی کامیابی کو ایک عظیم تحفہ قرار دیتے ہوئے سر بسجود ہوگئے۔کہ اللہ پاک تیمور خان مہمند کو مزید کامیابیوں سے ھم کنار کرکے اچھی صحت سے نوازیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں