0

محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کی سکول داخلہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کی سکول داخلہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے چودہ اگست کی 75 سالہ تقریب کے موقع پر سکول کے بچوں کو ملکی تاریخ کے بارے میں معلومات آزادی کی قدر و قیمت اور ثقافتی ورثے سے متعلق درس دیا جائے۔لوکل گورنمنٹ نمائندوں کی جانب سے بچوں کی نشاندہی کے زریعے داخلہ بچوں کی سکول داخلہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ڈور ٹو ڈور مہم کے زریعے بھی بچوں کی سکول مہم کو بہتر بنایا جائے۔تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی تاریخ اور آزادی کی قدر و قیمت کا صحیح احساس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے گورنمنٹ اور شہری اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے بچوں کے لیے جاری داخلہ مہم کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ سکول سے باہر تمام بچوں کو سکول داخلے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ نمائندوں کے زریعے مہم کو کامیاب بنانے لیے بچوں کی نشاندہی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اسکے ساتھ ساتھ ملک کی آزادی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے امور۔زہر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے یوتھ افیئرز، سپورٹس، محکمہ تعلیم اور ضلعی افسران کو مختلف پروگرامز کے انعقاد۔اور خصوصا بچوں اور نوجوانوں کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 2 لبنی اقبال، ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم، نمائندہ ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔بعد میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت مون سون شجر کاری اور فارسٹ کیسز کے حوالے سے مجسٹریٹس اور ضلعی محکمہ جات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ے کہاتمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران زیادہ سے زیادہ شجر کاری یقینی بنائیں۔مون سون شجر کاری مہم سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا جس میں اگست کے مہینے میں شجر کاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات جن میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم اے لوئر تناول، ٹی ایم اے حویلیاں، ٹی ایم اے لورہ، محکمہ تعلیم واسا اور لوکل گورنمنٹ کو شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے شہریوں کے تعاون اپنے ایریا میں شجر کاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ جنگلات کو پودوں کی بہم فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کے  زیرصدارت کورونا ویکسینیشن  کے حواے سیجائزہ اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔جس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ویکسینیشن کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں