0

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کا گورنمنٹ ھائی سکول وانا میں سکول داخلہ مہم کا افتتاح

وانا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج نے گورنمنٹ ھائی سکول وانا میں سکول داخلہ مہم کا افتتاح کیا، داخلہ مہم کے دوران اسکول کے بچوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کے بعد مفت کتابیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قدیم خان مروت، تحصیل وانا چیئر مین مولانا محمد صالح وزیر، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اللہ نور بھی موجود تھے۔ داخلہ مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر امجد معراج نے سکول  کے بچوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کیا اور بچوں میں میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔ داخلہ مہم تقریب کے بعد  واک بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی ساؤتھ وزیرستان امجد معراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی وساطت سے ضلع جنوبی وزیرستان کی سطح پر 13000بچوں کو سکول داخلہ مہم پر مرکوز کیا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع هذا کے 800 سکولوں میں ہر سکول سے 40 بچوں کو داخلہ مہم کا حصہ بنانا ہے۔ ڈی سی امجد معراج نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانا بڑا چیلیج ہے لیکن محکمہ ایجوکیشن کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ غیر حاضر سٹاف کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں جن پر محکمہ ایجوکیشن دن رات کاربند ہیں۔ جس کے نتائج آنا شروع ھوگئے ہیں مزید یہ کہ ایجوکیشن انرولمنٹ ڈرائیو کی مہم تحصیل اور یوسی سطح پر ماہ اگست کے مہینے میں حتمی نتائج حاصل کرنے تک جاری رکھیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں