0

گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں پیرینٹس ٹیچر کونسل کا اجلاس

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)  گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں پیرینٹس ٹیچر کونسل کاایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد سلیم منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری پرنسپل حیات محمدممبران ماسٹر شیر علی، بختی زمان چیئرمین،مکمل شاہ، گل نواز اور ویلج کونسل چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے شرکت کی۔اجلاس میں داخلہ مہم برائے سال 2022کاجائزہ لیا گیااور داخلہ مہم سکول ہذا وپی ٹی سی کمیٹی کے کوششوں کو سراہا گیااور اس پر اطعمینان کااظہار کیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران نے پرنسپل صاحب کو یقین دلایا کہ وہ داخلہ مہم کے علاوہ بھی سکول ہذا اور طلباء کے بہتری کیلئے ہر قسم تعاون کرینگے۔پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ داخلہ مہم 2022کو اسی طرح قومی جوش وجذبہ کیساتھ جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کوسکول ہذا میں داخل کرایا جاسکیں اور قومی اہمیت کے اس کام میں بھرپور کردار ادا کیاجاسکیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں