0

ڈاکٹر عمر فاروق کا ڈاکٹر عالم زیب سواتی کے ہمراہ اے ٹی ایچ ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کے ہمراہ اے ٹی ایچ ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ۔دورے کے دوران چیرپرسن میڈیسن ڈاکٹر عمران،انچارج شعبہ حدثات و اتفاقیہ ڈاکٹر ماجد نے ایمر جنسی میں درپیش مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کو بریفنگ دی۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولیات کو مدے نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ایمرجنسی کے باہر ویٹنگ ایریا بنانے کے احکامات جاری۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔لیکن ہسپتال ایمرجنسی میں اس وقت ہزارہ گلگت آزاد کشمیر سے آنے والے مریضوں کا پریشر بہت زیادہ ہے جس سے مریضوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم نہیں کر سکتے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم یہاں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی بھی کمی محسوس نہ ہونے دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بھی ایک اہم پیغام یہ ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کو فوری طور سے کسی طبی امداد کی ضرورت ہو۔جیسے ایکسیڈنٹ یا کسی بھی وجہ سے شدید زخمی مریض، ہارٹ اٹیک کے مریض،شدید سانس کی تکلیف یا چھاتی میں درد یا بے ہوش مریض۔دیگر مریض برائے مہربانی او پی ڈی سے معائنہ کروائیں ایمرجنسی سلپ کے لئے لائن میں ہر گز کھڑے نہ ہوں جس سے زیادہ سیریس مریضوں کا وقت ضائع نہ ہو۔ آپ کے اصرار اور بحث کرنے سے زیادہ بیمار افراد کی طبی امداد اور خیال رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہوگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں