0

کبل ، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف واپڈا ہاوس میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی اور برہ بانڈئی کے مکینوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف واپڈا ہاوس میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کانجو سے جلوس کی شکل میں پہلے سٹی مئیر آفس پہنچے جہاں پر مئیر کی عدم موجودگی  کے باعث مظاہرین واپڈا ہاوس چلے گئے اور وہاں پر واپڈا حکام سے ملاقات کی لیکن اضافی ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو سکا۔مظاہرین نے واپڈا ہاوس میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور محکمہ واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظفر علی اور دیگر نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، دو ہزار سے لے کر چھ ہزار تک اضافی ٹیکس سراسر نا انصافی اور ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ کے خلاف ابھی تک کسی بھی منتخب نمائندے نے آواز نہیں اٹھائی ہے، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ٹیکسوں کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے اور شدید احتجاج پر اُتر اآئیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں