0

جنوبی وزیرستان میں پولیس تھانہ پر حملہ، ایک اہلکار شھید

وانا (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان وانا تحصل برمل اعظم ورسک تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کردیا ہے، جس کے نتیجہ میں سپاہی نسیم کے شہید ہونے کی اطلاعات ہے، جبکہ تھانہ کے اندر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے، حملہ رات 11 بجے کے بعد ہواہے ، حملہ آوروں نے تھانہ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، تاہم آمدہ اطلاعات بھیکے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ ابھی بھی جاریی ہے، اور فائرنگ کے نتیجہ میں تھانہ کے آس پاس گھروں اور ابادی میں شدید خوف پھیل گئی ہے۔ واضح رہے، کہ چند دن قبل بھی اس تھانہ پر حملہ کیاگیا تھا۔تاہم آسیہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، رات کو ہونیوالے حملے میں پولیس سپاہی کے جانبحق ہونے پر پولیس اور عام لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، تاہم پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں