0

ضمنی انتخابات،عمران خان کے این اے 31 پشاوراور246 کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی،پشاور (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے کراچی کے حلقہ این اے 246اور پشاور کے این اے 31کے ضمنی الیکشن کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔کراچی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے۔دوسری جانب پشاور میں این اے 31 پر ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے جمع کرائے۔شوکت علی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں