0

ہنگو ،پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے، ایس ڈی پی او

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے، پاکستان کی بقا، ترقی اور خوش حالی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اقلیتوں نے ہمیشہ وطن پرستی کو اپنا شعار بنایا ہے،جشن آزادی کی تقاریب میں اقلیتیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او آصف شریف نے، انسپکٹر محمود عالم خٹک، ویلج ناظم تراب خان، ایلڈر یعقوب مسیح،چیر مین ال مینارٹیز ضلع ہنگو منہدر کمار چوھدری،پادری دانش سمیت دیگر نے پریم نگر ہنگو میں جشن آذادی اور مینارٹیز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پنڈت ذیشان کمار، ایلڈر یوسف مسیح،یوسف مسیح, مینارٹیز نیشنل الائینس کے صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری منیر گل،ہندو کمیونٹی صدر ساجد کمار،وائس پریذیڈنٹ اجمل کمار،صدر سکھ کمیونٹی سنی سنگھ،نوجوان رہنما روہن سنگھ،سدیر مسیح،تحصیل کونسل کے ممبر نعمت کمار سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد اور غیر مسلم قوموں کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے ٹیبلو، خاکے اور ملی نغموں کے ذریعے تحریک پاکستان کے رہنماوں کو نہ صرف خراج تحسین پیش کیا بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی اپنی والہانہ محبت کا عملی اظہار کیا۔تقریب میں ڈائیمنڈ جوبلی جشن آذادی  کی۔مناسبت سے ازادی کیک کاٹا گیا۔اور مادر وطن کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔پریم نگر چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او آصف شریف نے کہا کہ پاکستان جتنا مسلمانوں کا ہے اتنا ہی غیر مسلم قوموں کا بھی ہے ہم سب نے ہاتھوں میں ہاتھ دیگر اور شانے سے شانہ ملا کر اس کو ترقی کی شاہراہ پر نہ صرف گامزن رکھنا ہے بلکہ اس کے استحکام اور بقا کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم پر بھی عمل پیرا رہنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتوں کی مادر وطن کے لیے قربانیاں لائق ستائش اور خدمات لائق آفرین  ہیں۔اقلیتی رہنماوں منہدر کمار چوہدری، یعقوب مسیح، سدیر مسیح، سنی سنگھ،پنڈت ذیشان کمار  اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہمیں پاکستان اپنی جان اور مال اور اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہے کیونکہ پاکستان میں ہمیں جو مزہبی، سیاسی، سماجی، معاشرتی اور کاروباری آزادی  حاصل ہے  اس کی عالم جہان میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔اور ہم جشن آزادی کی تقاریب کا انعقاد کر کے سپنے وطن سے حقیقی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔اقلیتی رہنماوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار پاکستانی ہیں اور اپنی تمام توانائیاں وطنیت کے لیے پیش کرتے رہیں گئے۔تقریب میں بچوں نے قومی ترانہ بھی پیش کیا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں