0

شانگلہ میں محکمہ تعلیم کے داخلہ مہم کے سلسلے میں تعلیمی سیمنار اور اگاہی واک کا اہتمام

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں محکمہ تعلیم کے داخلہ مہم کے سلسلے میں تعلیمی سیمنار اور اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ الپوری کے بعد شاہ پور میں تقریب۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے کہ سابق ناظم یونین کونسل شاہ پور ضیاء الحق نے کہا ہے کہ تعلیم ملک کی ترقی کیلئے شہہ رگ کی حثیت رکھتے ہیں اور وہی قومیں ترقی کرتے ہیں جو تعلیم کو اپنا اولین ترجیح رکھتے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پورمیں داخلہ مہم 2022 کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب، اے دی ای او پی اینڈ ڈی عبید اللہ، طاہر علی اور ہیڈ ٹیچر مصباح اللہ نے بھی خطاب کیا۔ سابق ناظم ضیاء الحق نے کہا کہ ہم اج اس لئے مستحکم قوم کے طور پر خود کو پیش نہیں کر سکتے کہ ہم نے تعلیم کو وہ ترجیح نہیں دی جوہمیں دینی چاہئے تھی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کی ترقی کیلئے تو اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم اساتذہ کی کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے بچوں کی ایسی پرورش کریں کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرکے اسے محتاجی سے بچا سکے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے سکول سے باہر ایسے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں جن کی عمریں سکول جانے کی ہوچکی ہیں۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے جس کیلئے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کاوشیں بھروئے کار لائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو فری کتب، فرنیچر، بہتریں سکول بلڈنگ اور قابل اساتذہ فراہم کررہی ہے اسلئے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں رکھنا چاہئے اور انہیں سکولوں میں داخل کرانا چاہئے۔ انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر والدین سے رابطہ کریں اور سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لاکر موجودہ حکومت، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، ڈائیریکٹر تعلیم اور ڈی ای او شانگلہ مظفر علی خان کا یہ خصوصی پیغام پہنچائیں کہ وہ اس عظیم قومیں خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر سابق ناظم ضیاء الحق اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب نے بچوں کو داخل کرایا اور انہیں کتابیں دیکر سرکل رانیال میں داخلہ مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں شاہ پور بازار میں ایک اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں