0

غازی پولیس نے مقدمہ درج کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ غازی کی حدود دہیہ پکی بن کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں کچھ افراد گھر کو گرانے، آگ لگانے، ڈنڈے کے وار سے زخمی اور ہوائی فائرنگ کا واقع رونما ہوا۔ ویڈیو کا علم میں آتے ہی ڈی پی او ہری پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی غازی اور ایس ایچ او غازی کو فوری مقدمہ کا اندراج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر فوری تھانہ غازی پولیس نے زیر دفعات337FI,506-II,436,452,427,147,148,149 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا، اے ایس پی غازی نے ایس ایچ او غازی کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر نامزد ملزمان خان دراز ولد خانباز، مختیار احمد عرف طاہر ولد خان دراز، یاسر علی ولد حیدر زمان، جبران و عثمان پسران اورنگزیب ساکنان قاضی پور اور دلاور خان ولد ملتان خان سکنہ کوٹکے کو گرفتار کرکے 1 پستول 9 ایم ایم معہ 25 عدد کارتوس، وقوعہ میں استعمال ہونے والا ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر آلات برآمد کرکے قبضہ پولیس کرلئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں