0

لاہور،پولیس کا وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی رہائشگا ہ پرچھاپہ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں پولیس نے ہفتہ کی صبح  وزیراعظم کے معاون خصوصی  عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔تفصیلات کے مطابق 25مئی کے حوالے سے عطا تارڑ کیجی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے، چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطا تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ۔پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں