0

امریکا کی پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام دیئے گئے ویڈیو پیغام میں ڈیویڈ بلوم نے اسلام و علیکم کہہ کر اپنے پیغام کا آغاز کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے ویڈیو پیغام میں یوم آزادی پر دونوں ممالک کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان اور امریکا مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں میں ایک پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی وبا کرونا وائرس کیلئے بنائی گئی ویکسین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران پاکستان کو 77 بلین ویکسین فراہم کی ہیں۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ دونوں نے ممالک نے کاروباری اور معاشی بہبود کے تعلقات کو بھی مضبوط کیا، صرف یہ ہی نہیں بلکہ امریکا بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں