0

اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں خوشی کے لمحات فراہم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج جشن آزادی کے موقع پر ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا وقت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں یہ خوشی کے لمحات فراہم کیے ہیں تاکہ پاکستان پائندہ آباد رہے۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں اور پوری قوم ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ شہادت کا جام پیتے ہیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں