0

تورغر میں 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی پاکستان کا انعقاد

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر پر محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر تورغر کے وساطت سے  تورغر میں 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی پاکستان  کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں میں پرچم سلامی،  پروگرام اور فلیگ شپ مارچ  کا انعقاد کیا گیا۔یوم آزادی کی اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے لوگوں نے شرکت  کی جس میں خاص طور پر محکمہ پولیس، ریسکیو1122، ٹی ایم اے جدبا ء، محکمہ تعلیم،لیویز فورس تورغر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ضلع میں کام کرنے والے باقی  تمام محکموں کے اہلکاران نے شرکت کی۔پروگرام کا افتتاح ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جسے تمام شرکاء نے آبزرو کیا۔ اس کے  بعد ڈپٹی کمشنر تورغر انور ذیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر نے  پولیس،  لیویز اور ریسکیو 1122 کے چابک دستوں کے ہمراہ پرچم سلامی پیش کی۔ضلعی ہیڈکوارٹر جدباء میں یوم آزادی کے حوالے سے خاص پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں علاقائی شعراء  نے یوم آزادی کے حوالے سے نظم اور اشعار پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر تورغر نے ملک خداداد پاکستان میں منائی جانے والی یوم آزادی کی اہمیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی اور  پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عہد کی تجدید کی۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا اور دعا ء کے  بعد تمام شرکاء کے ساتھ ڈپٹی کمشنر تورغر نے گروپ فوٹو سیشن کیا۔ریسکیو 1122 نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جدباء سے سے مین بازار   جدباء تک فلیگ  مارچ کا انعقاد بھی کیا جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر اور  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سمیت  دیگر افسران   نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں