0

سپیشل ایجوکیشن سینٹر ایبٹ آباد میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں منعقدہ 14 اگست کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیشل بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے وطن عزیز کی آزادی کے موضوع پر بچوں اور شرکاء سے بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی بہتر تربیت ہماری ترجیعات میں شامل ہے۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ملک رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر سائرہ مشتاق،صدر الخدمت فاونڈیشن، سابق ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سوشل ویلفیئر قسمت خان،  ریجنل سپورٹس مینجر سپیشل اولمپکس پاکستان محمد سلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں