0

صحت مند باشعور نوجوان ملک وقوم کے روشن اور خوشحال مستقبل کے ضامن ہے، شکیل خان

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ صحت مند باشعور نوجوان ملک وقوم کے روشن اور خوشحال مستقبل کے ضامن ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت سپورٹس سمیت نوجوانوں کیلئے مثبت وتعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ سپورٹس ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خار میں منعقدہ جشن آزادی سپورٹس گا لہ2022ء کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر کبڈی ریسلنگ ووشو رسہ کشی جمپ دوڑ اور جمناسٹک سمیت لاٹو لیمن سپون ایپل بائٹ کے دلچسپ مقابلے اور شاندار مظاہر ے کئے گئے صوبائی وزیر کے علاوہ تحصیل چیئرمین بٹ خیلہ ناصر علی خان چیئرمین تھا نہ بائزئی افضل حسین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رفیع اللہ پر نسپل نور حیات پی ٹی سی چیئر مین محمد رفیق سینئر صحا فی خالداقبال نے فاتح کھلاڑیوں اور ٹیم لیڈر صبغت اللہ عبدالر حمن دانیال عاصم اللہ حبیب اللہ عبد اللہ عثمان حمزہ حسنین سمیر تاج اختر علی سید مدثر وغیرہ میں کیش پرائز ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈی ایس اورفیع اللہ نے صوبائی وزیراور دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں