0

ہنگو ،آزادی کے لیے اسلاف کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گئیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) آزادی کے لیے اسلاف کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گئیں، پاکستان کا استحکام، ترقی اور اقوام میں باہمی محبت ہمارا نصب العین ہے، آزادی کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی باعث فخر ہے، آزادی کے ثمرات سے قوم کو بہرہ مند کرنے کے لیے  میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ خان، امن کمیٹی کے ممبران شاہ حسین ایڈوکیٹ، مولانا ارشاد، سئینر صحافی طارق محمود مغل، ال مینارٹیز کے صدر منہدر کمار چوہدری،ماہر تعلیم شفاعت حسین، فرید سنگھ اور دیگر نے ڈائمنڈ جوبلی آزادی کی مرکزئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزئی ازادی کی تقریب ڈپٹی کمشنر افس میں ہوئی جس میں سول سوسائیٹی، ٹریڈ یونیں، ال مینارٹیز، اساتزہ اکرام، صحافیوں کے علاوہ اے سی ار امان اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عظمت حسین بنگش، قومی مشران 1122کے اہلکاروں، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے اساتذہ اور ٹی ایم اے کے نمائیندگان سمیت سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ خان  نے دیگر عمائدین نے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ لیوی کے دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ خان نے کہا کہ اج تاریخ ساز دن ہے اور قوم ڈائمنڈ جوبلی ازادی کی خوشیاں منا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے یہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں ایا۔اب ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں ہر قسم کے تعصب اور عصبیت سے پاک ہو کر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی توانائیوں کا استعمال کرنا ہے۔سئینر صحافی طارق محمود مغل، امن کمیٹی کے رہنماوں شاہ حسین ایڈوکیٹ، مولانا ارشاد علی، ال مینارٹیز کے چیر مین  منہدر کمار چوہدری، اقلیتی رہنما فرید سنگھ، ماہر تعلیم شفاعت حسین اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ہمیں پاکستان اسانی سے نہیں ملا، لاکھوں قربانیوں کی بدولت آذادی نصیب ہوئی اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں، متحد ہو جائیں اور اپنی توانائیوں کو پاکستان کے استحکام اور ترقی کھ لیے بروئے کار لائیں۔اس موقعہ پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے ٹیبلو، ترانے، ملی نغمے  اور تقاریر پیش کئیں اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، اے سی ار آ مان اللہ، ڈی ایس پی عظمت حسین نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔ایسی ہی آزادی تقاریب پولیس ٹرینگ کالج ہنگو سمیت ٹل اور دیگر علاقوں میں بھی ہوئیں اور آزادی کے کیک کاٹے گئے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں