ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلا ع میں بھی 75وا ں جشن آذادی بڑے جو ش و جزبے سے منایا گیا ہزارہ ڈویژن کے تما م ضلعی ہیڈ کوا ٹرز میں پر چم کشا ئی کی تقریبات منعقد ہو ئی آج ہزارہ ڈویژن کے صدر مقا م ایبٹ آباد میں بھی 75واں جشن آزادی کی مر کزی تقریب جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلا م مروت تھے۔اس موقع پر ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن،چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا،ایس ایس پی ٹریفک وارڈ قمر حیا ت،ایس پی ہیڈ کوا ٹرز عا رف جا وید،ڈسٹرکٹ خطیب عبد الواجد،ڈی ای او میل تنویر،فی میل دلشاد بیگم،مختلف سر کا ری و نجی سکو لو ں کے پر نسپلز،ہیڈ ما سٹر،ڈسٹرکٹ یو تھ آفیسر طلا ل سلیم،بلد یا تی نما ئندوں،سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبا ت کے علا وہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد نے بھر پو ر شر کت کی۔تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خا موشی کے بعد پر چم کشا ئی سے گیا گیا۔ پرچم کشا ئی کے بعد ملک کی سلا متی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔بعد میں جلا ل با با آڈیٹو ریم میں ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م ایک بڑی تقریب منعقد ہو ئی جس میں مختلف سر کا ری،نجی،اسپیشل سکو لو ں کے بچوں اور کر سچن کمیونٹی کی طر ف سے ایک خا کہ پیش کیا جب کہ دیگر سکو ں کے بچو ں نے ملی نغمے، تقاریر،ٹیبلو اور دیگر پروگرا م پیش کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کی خوشیوں اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔انہو ں نے کہ یہ ہم سب کا پا کستا ن ہے اور اسی پیغا م کے سا تھ میں آپ سب سے درخوا ست کر تا ہو ں کہ آئیں آج 75واں جشن آزادی کے موقع پر ملک پا کستا ن کی ترقی اور خوشحا لی کے لئے ہم اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور اپنا اپنا حصہ ڈا لیں گے۔ انہو ں نے کہاآج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اسکے پیچھے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں ہیں۔ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اس مملکت خداداد پاکستان کی ترقی اور بقاء کیلئے شبانہ روز محنت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہمیں مکمل آزادی حاصل ہے اور ہمیں تمام سہولیات میسر ہیں ہم نے متحد ہو کر ہر جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے اور کوشش کرنی ہوگی کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔آج کے دن پاکستان معرض وجود میں آیا تھا اس وجہ سے اس دن کو بہت عقیدت اور شان و شوکت سے منایا جاتا ہے اسی جزبے سے پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اپنی آزادی کا دن 14 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منا تے ہیں۔تقریب کی ڈائمنڈ جوبلی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تقریب میں حصہ لینے وا لے طلباء و طا لبا ت میں انعاما ت اور ٹرافیاں تقسیم کی۔بعد میں انہو ں نے پلا نٹ فارپا کستا ن مہم کا پودا لگا یااورجوڈوکرا ٹے کے منعقدہ مقابلے دیکھے اور ان میں انعا ما ت تقسیم کئے۔
0