0

14 اگست ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کمشنر ہاؤس سیدوشریف میں تقریب کا انعقاد

سوات(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں 14 اگست کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کمشنر ہاؤس سیدو شریف میں منعقد ہوئی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی مہمان خصوصی تھے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر بھی تقریب میں شریک ہوئے،ضلعی انتظامی افیسرزکے علاوہ دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر نے پرچم کشائی کی،پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہوئے اور سوات لیویز فورس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ محمد علی جناح کی قیادت میں جان ومال کی لازوال قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے اس وطن کی خاطر ہمارے آبا واجداد نے اپنا تن من دھن قربان کر دیا تھا۔وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوان نسل کو بھرپور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں