0

ملاکنڈ میں 25 پرانی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی پر13کروڑ روپے لاگت آئی گی، شکیل احمد خان

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ میں 25 پرانی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی پر13کروڑ روپے لاگت آئی گی اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا صوبائی وزیر آبنوشی شکیل احمد خان نے رقم فراہم کردی ہے جبکہ ٹینڈزجاری کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارپبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈویژن ملاکنڈ کے ایگزیکٹیوانجینئر فضل حیات نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ اس تا ثر میں کوئی حقیقت نہیں کہ گریو ٹی واٹر سپلائی سکیم کا پانی پینے کے قابل نہیں انھوں نے کہا کہ اس سکیم کے پانی کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے جبکہ پبلک ہیلتھ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ہر ہفتے باقاعدہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں یہ پانی حفظان صحت کے عین مطابق ہے انھوں نے کہاکہ مون سون کے موسم میں بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے دریائے سوات کا پانی گدلا ہو جاتا ہے اور اس میں مٹی وریت کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے شموزئی میں گریوٹی سکیم کا فلٹریشن پلانٹ بند کر دیا جاتا ہے تاکہ پلانٹ بھی خراب نہ ہو اور شہری بھی مضر صحت پانی سے محفوظ رہیں انھوں نے صارفین سے ایپل کہ وہ اپنے واٹر بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور محکمے کے سٹاف کے ساتھ ساتھ تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں