0

حکومت خطرناک لمپی سکن ڈیزیز وائرس کی مکمل سپورٹ فراہم کرے،صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمرز

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پریس ریلیزوفاقی حکومت جانوروں کی خطرناک لمپی سکن ڈیزیز وائرس کی مد میں لائیو ساٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کو فنڈز اور مکمل سپورٹ فراہم کرے کیونکہ لمپی سکن خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے لائیوسٹاک سیکٹر ختم ہونے کا خدشہ ہے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ خیبر پختون خواہ کا دورہ کریں اور لمپی سکن ڈیزیز وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمرز ویلفئیر ایسوسی ایشن kpk  پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں لمپی سکن ڈیزیز وائرس اور کانگو وائرس کی پھلاؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے بیماری کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے انٹری پوائنٹ پر ویٹرنری چیک پوسٹیں قائم کی جائے تاکے کوئی جانور بغیر ویکسینیشن کے خیبر پختون خواہ میں داخل نہ ہو سکے  خیبر پختون خواہ کے 35 اضلاع میں بھینس۔ گائے ۔بھیڑ۔بکریاں ۔ اونٹھ۔ اور تمام۔جانوروں کی تعداد کروڑوں میں ہے تین لاکھ جانورں کو ویکسینیٹ کرنے سے مسلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ مزید زیادہ ہوگا حکومت کوالٹی ویکسین مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آئی اور مزید آنے کا خدشہ ہے  محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن kpk اس سلسلے میں آصف اعوان نے ایک اغباری بیان میں کہا کے جانوروں کی لمپی سکن ڈیزیز وائرس کو سیریس لیا  جائے لمپی سکن اور کانگو وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے فارمرز کا صوبہ بھر میں کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے فارمرز ڈیری فارمنگ اور کیٹل فارمنگ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس لئے صوبائی حکومت۔  چیف سیکرٹری ۔ اور صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک ۔ لائیو سٹاک سیکٹر میں ایمرجنسی نافظ کریں اور صوبہ بھر میں لمپی سکن ڈیزیز کی ویکسینیشن اور کانگو وائرس کے لئے سپرے اور پشاور سمیت صوبہ بھر کے تمام انٹری پر ویٹرنری چیک پوسٹیں قائم کی جائے تاکہ بیماریوں کا داخلہ مکمل بند ہو سکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں