0

یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔ایک بیان میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیا فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سفیر بلوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں