0

تالاش،75ویں یوم آزادی کے حوالے سے پہلی مرتبہ ہائیکنگ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد

تالاش (مانند نیوز) تالاش دیر لوئر 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے  پہلی مرتبہ ھائیکنگ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد۔جس میں  19کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ذاکر(کوزکاٹن)نے مقابلہ جیت کر 5ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔جشن آزادی ھائیکنگ تقریب کی مہمان خصوصی  چئیرمین جوہر علی طوفان تھے۔تفصیلات کیمطابق تالاش دیر لوئر کے علاقہ کاٹن سک سر باغ دوشخیل کے پہاڑی علاقہ پر 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے ھائیکنگ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں 19کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین جوہرعلی طوفان نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے۔ ہمیں ہر حال میں اس کی قدر اور حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔پشتو کے معروف شعراء طالب استاز،طفیل شاھین،ڈاکٹرسید میاطیب حیران،شاہکار اتمان خیل نے پروگرام کو چارچاند لگادی۔اس موقع پر پروگرام منتظمین طاہر اکاش،رحمان سعید سیلاب،ڈاکٹر نعمت اللہ،ڈاکٹرنثار بھی  موجود تھے۔حاضرین نے پروگرام کی منتظمین کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں