0

جنوبی پنجاب کے سیلاب ذدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد(مانند نیوز)جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی بھر پور امدادی کارروائیاں جاری

ترجمان پاک فضائیہ کیمطابق پاک فضائیہ کی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھرپورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے چوبیس گھنٹے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 12155 پاؤنڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ مزید براں پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 939 مریضوں کا طبعی معائنہ بھی کیا ۔ حالیہ سیلاب نے جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس سے دیہاتوں اور املاک کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ ملک بھرمیں، بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں