0

ضلع خیبر میں مون سون شجر کاری مہم کا آغا ز ہو گیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں رواں شجر کاری مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 67100پودے لگائے گئے، مہم کے دوران ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں ذخہ خیل،؛بیسے کیمپ، جمرود ڈگری کالج،تختہ بیگ،کالا خیل میں اعجاز قادر چیف کنزرویٹر فارست اور فضل الٰلی کنزریٹر قبائلی علاقہ جات کے علاوہ ڈی ایف او ضلع خیبر محمد شکیل خان اور اعجاز خان فیلڈ افیسر نے پودے لگانے کے مہم میں حصہ لیا،مہم کے دوران 32100 پووں کو لگایا گیا جبکہ 35000 پودے عوام میں مفت تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز خان اور فضل الہی نے ضلع خیبر کے عوام سے اپیل کی کہ سیاحت کی فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوسکے اور موسمیاتی تبدیلیوک…ں جیسے چیلنجوں سے نبر ازما ہوسکے۔. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پاکستان میں جنگلات تقریبا  پانچ فیصد رقبہ پر موجود ہیں جو کہ بہت کم ہے کس ملک میں ماحولیاتی اور اقتصادی نگاہ سے اس تناسب کا 20  سے 25 فیصد ہونا ضروری ہے ایک فیصد جنگلات  کا رقبہ بڑھانے کے لئے بہت زیادہ  زمین پانی اور رقم چاہئے جو کہ  ناممکن ہے درختوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے اس موقع پر پورا قبائیلی اضلاع اور خاص کر ضلع خیبر کے عوام سے پر زور اپیل کرتاہوں کہ وہ آپنے زیر استعمال زمینوں اور کھیتوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں،تاکہ قبائلی اضلاع جنگلات  کی بدولت سے مالا مال ہوا اور ایک سرسبز و شاداب خطہ بن سکے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں