0

سیدو شریف میں انوائرنمنٹل سمپل مثبت آنے پر ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو پلان کا اسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ ڈویژن میں قومی انسداد پولیو مہم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان آصغر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں 22اگست سے شروع ہونے والے انسدادِ پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات،سیکورٹی پلان اورٹیموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی، ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایریا کوارڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سو فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیدوشریف میں انوائرنمنٹل سمپل کا مثبت آناتشویشناک ہے اور اس ضمن میں منصوبہ بندی کا اسر نو جائزہ لینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کیلئے دوبارہ سے اقدامات کرنے ہونگے اور وائرس کی بین الاضلاعی منتقلی کو روکنا ہوگا۔اجلاس کے دوران کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی کو ہدایت کی کہ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کیساتھ اس ضمن میں میٹنگ منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پولیو فری ہے لہذا تمام متعلقہ ادارے سنجیدہ کوششیں کرے اورکوتاہی بھرتنے والے آفیسرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے پولیو حکام کو سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے انوائرنمنٹل سمپل لینے اور اس سلسلے میں مکمل جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جا ری کئے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے افغانستان سے متصل علاقوں میں پولیومہم مزید موئژبنانے پر زور دیا اور ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں روٹین ایمونازیشن کا بھی جائزہ لیا گیااور اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع کی کارکردگی کو سراہا۔یاد رہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سال 2020سے اب تک وائلڈ پولیو وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں