0

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کوہاٹ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز 22 اگست سے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرلیا ہے۔ پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائینگی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر فضل مولا، پولیو کوارڈینیٹر ڈاکٹر محبت علی اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ضلع کوہاٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز 22 اگست سے ہوگا جس میں پولیو کی 869 ٹیموں کے ذریعے دو لاکھ دس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے گھر کی دہلیز پر پلائے جائینگے اور یہ مہم 26 اگست تک جاری رہے گی۔پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے جوان تعینات ہوں گے تاکہ پر امن انعقاد ممکن ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر تمام انتظامی افسران، تحصیلداران اور محکمہ صحت حکام کو پولیو سے انکاری والدین کو قائل کرنے کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کی سربراہی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کرینگے تاکہ مسائل اور تنازعات کے باعث بچوں کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ کیا جاسکے۔   ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے عمر بھر کی مستقل معذوری سے بچ سکیں اور ضلع سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں