0

پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے حالیہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں بھارتی الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے متعلق بھارت کے جھوٹے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتا ہے، ان دعوؤں میں کچھ علیحدہ مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف منظم دہشت گردی کے بیانیے کو ہندوستانی میڈیا نے آگے بڑھایا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے ایک پیغام کو روکا گیا۔مہاراشٹر میں ایک خالی کشتی کو کچھ ہتھیاروں کے ساتھ قبضے میں لے لیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے دھوکہ دہی کے ساتھ ان کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مضحکہ خیز دعوؤں سے جوڑنے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ، بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا بھارتی انٹیلی جنس اور سرحدی فورسز راجوری سے متصل سرحدوں پر ‘سرحد پار سے ممکنہ دراندازی’ کی کوششوں کے خلاف ہائی الرٹ پر تھیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ سب کچھ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مذموم بھارتی کوششوں اور منصوبوں کا تسلسل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ان الزامات اور بھارتی سازشوں کو واضح اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ شرارتی بھارتی پراپیگنڈہ مہم اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بھارت کی اس مایوسی کی وجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے میں ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نشانہ بنانے اور اس کے سیاسی و معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے فالس فلیگ ایکٹیوٹی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جب کہ بھارتی پروپیگنڈا اسی جانب اشارہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کا کوئی بھی جھوٹا پروپیگنڈہ پاکستان کو کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم، فوجی محاصرے، طاقت کے اندھا دھند استعمال، ماورائے عدالت قتل، کشمیری رہنماں اور نوجوانوں کی قید، میڈیا اور انسانی حقوق کے خلاف کریک ڈان کو بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے تازہ ترین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دوبارہ کوئی غلطی نہ کرے۔پاکستان چوکس اور پرعزم ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے جواب میں واضح طور پر ظاہر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اس حقیقت کا بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بار پھر فالس فلیگ ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے، بھارتی اقدامات کے خطے میں امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت  کو انسانی حقوق اور عالمی قانون کی سنگین ورزیوں کے لیے بھی جوابدہ کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا حصول جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل پر منحصر ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں