0

ضلع سوات میں سکول داخلہ مہم کا جائزہ اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عبدالطیف کی زیرِ صدارت داخلہ مہم کے سلسلے اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی گزشتہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع سوات کی مجموعی کارکردگی،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالطیف نے سکول داخلہ مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور کہنا تھا کہ سکول سے باہر تمام بچوں کا سکول میں داخلہ یقینی بنانے کے کئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں تمام اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں ایسے بچوں کی نشاندہی کرنے اور سکولوں میں داخلے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں