0

اداروں کو بدنام کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،امیرمقام

اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی سیاسی وقومی  اُمور وقومی ورثہ انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نیا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے کی بجائے ان لوگوں کے خلاف استعمال کرے جنہوں نے کے پی کے ہزاروں سیکرٹریز (لوکل باڈیز) پر پشاور میں تشدد کیا، عوام پر تشدد، اداروں کی بے عزتی اور انہیں بد نام کرانا عمران خان اور ان کی پارٹی کا وطیرہ رہا ہے پشاور میں سیکرٹریوں پر ہونے والی تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کب تک عمران اور اس کا ٹولہ جھوٹ بولنے سے عوام کو دھوکا دیگا اور بے وقوف بنائے گی اخر ایک دن سچ کی بھاری آئے گی، سچ سچ اورجھوٹ جھوٹ ثابت ہو گا انشاء اللہ، انجینئر امیر مقام اسلام آباد میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نئی قانون اور سیکرٹریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عمران نیازی اور اس کا ٹولہ حواس باختہ ہو چکا ہے،ان کا اداروں اور عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ تو کسی بھی طرح وزیراعظم کی کرسی تک پہنچنا چاہتے ہیں ان کا مقصد عوام اور ملک کی خدمت کرنا نہیں بلکہ اپنے شاہانہ ٹاٹ باٹ کو قائم رکھنا ہے عوام بھی اب ان کے دوغلے پن اور جھوٹ کو پہچان چکی ہے وہ مزید ان سیاسی مداریوں کی چالوں میں نہیں آئے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں