0

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ریسکیو کے بعد ریلیف کا عمل تیز کردیا گیا ہے، فضل حکیم خان یوسفزئی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ میں مسلسل بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں معصوم بچی کے انتقال اور دیگر افراد کے زخمی ہونے، گھروں، مال مویشی اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، چیئر مین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں صوبائی حکومت، ضلع کی سیاسی قیادت اور ادارے عوام کے اس غم میں شریک ہیں اور ہر قسم کی ریلیف کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے پہنچنے والی نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے بروقت ریسکیو اقدامات کئے اور ریلیف کے لئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔، چیئر مین  ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ہی انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف اقدامات کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کے عین مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیئر مین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ ادارے متحرک ہیں اور پانی و ملبہ ہٹانے اور صحت وصفائی سے متعلق اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو مزید کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں