0

ایف ایف سی کا سال 2022 کے لیے دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ مانند)ایف ایف سی کا سال 2022 کے لیے دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے سال 2022 کے لیے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس پریکٹسز کے حصے کے طور پر اپنی دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔

کمپنی کے کوڈ آف کارپوریٹ گورننس،  بہترین کارکردگی اور موثر انتظام کی وجہ سے ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)  کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں مسلسل ۱۱ سال ٹاپ کمپنی کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے –

اسی پس منظر میں 30 جون 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیے کارپوریٹ بریفنگ ایف ایف سی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں کیپٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین نے شرکت کی۔

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عصرت محمود (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسر، سید عاطف علی نے ہاؤس کو کمپنی کی سال 2022 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں