0

10 ستمبر تک حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ10ستمبر تک حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سب بڑے لیڈر پر دہشتگردی کا پرچہ کٹا ہوا ہے، تقریر میں واضح طور پر کہا ہے قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے قانون کی توہین ہے، ساری دنیا میں حیرت ہورہی ہے آخر پاکستان میں کیا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، حقیقی آزادی ہی جدوجہد میں عوام جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت میں یہ دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا، کل ہم ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں البتہ10 ستمبر تک اس حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں