0

ضلع مردان میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر جمال شاہ مہمند کی زیر نگرانی دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر نے مردان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران درجنوں خواتین بھکاریوں کو گرفتار کر کے دارلکفالہ منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر  نے کہاہے کہ محکمہ سماجی بہبود بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری  مردان شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوراہوں میں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔انہوں  نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔مردان کے تاجروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود  اور انتظامیہ  نے پیشہ ور گداگروں کیخلاف کا روائی کر کے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے غریب ضرورت مند افراد کو بھی فائدہ ہو گا پیشہ ور گدا گروں کی روک تھام سے ان غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا جو اس کے حق دار ہیں بھکاریوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں اور تاجروں کو پریشان کیا ہوا تھا امید ہے کہ انتظامیہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف اسی طرح کاروائی جاری رکھے گی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں