0

بٹ خیلہ میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری

بٹ خیلہ(مانند نیوز)طوطہ کان میں سیلاب سے متاثرہ ابادی کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے،ڈی سی ملاکنڈ کے ہمراہ آرمی کے جوان بھی متاثرہ مقامات پہنچ گئے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق طوطہ کان زیارت اور قلنگئی او رتھانہ بائیزئی میں مجموعی طور پر300 مکانات اور200 سے زیادہ دکانات میں پانی گھس کر اس میں پڑا ہوا کروڑوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ متاثرہ افرادگھروں سے نکال کر محفوظ مقامات کو منتقل کیا ہے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان نے اے سی بٹ خیلہ اور دیگر انتظامی افسران کے علاوہ آرمی جوانوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مقامات پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا، متاثرہ افراد میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نان فوڈ ائٹم کمبل، بسترے، واٹر کولرز، کیچن سیٹس اور خوردنی اشیاء کی 440 پیکجز تقسیم کی گئی، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس، الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر اداورں کی طرف سے سیلاب سے متاثر ہونے والے گلی کوچوں کواور دکانات مکانات کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں