0

ایبٹ آباد ،سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی رسد جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد کے شہریوں کی جانب سے اشیاء خوردونوش، کپڑے، خیمے جوتے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی بڑی تعداد سیلاب زدگان کوہستان کے لیے روانہ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ کا دودہ کیا اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے جاری ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اور ریونیو افسران بھی موقع پر موجود رہے۔قبل ازینڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کاامدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین بمقام کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد کا دودہ۔ملک بھر میں جاری حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد  کے لیے ضلعی ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کو تعاون سے امدادی کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں حکومت کی جانب سے اور شہریوں کی جانب سے موصول ریلیف کی اشیاء جن میں ٹینٹ، بستر، کھانے پینے کا سامان، کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ کو متاثرہ افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  طارق سلام مروت نے برگیڈیئر شعیب کے ہمراہ امدادی کیمپ کا دودہ کیا اور ریلیف کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس میاں ساجد حسین،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد/ فوکل پرسن فلڈ ایمرجنسی اینڈ رسپانس سینٹر ایبٹ آباد، میجر صمد ریلیف انچارج ہزارہ ڈویژن، دیگر آرمی و سول افسران اور تاجر نمائندے بھی اس موقع پر موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریلیف کے حوالے سے اقدامات پر تیز کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع خصوصا شمالی علاقہ جات میں ہونے والے نقصانات اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شہریوں کے جزبہ قربانی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد کے شہری مل کر ایبٹ آباد سمیت دیگر  سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد یقینی بنائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں