0

جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار اداکررہے ہیں،سیراج الحق

ڈیر ہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم سیلاب متاثرین کیساتھ ہے، ہم ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ماضی میں کورونا وائرس فنڈز، زلزلہ امدادی فنڈ کو خردبردکیا گیا، لیکن اب عوام بیدار ہوچکی ہے، حکمرانوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے فنڈ کی ہیر پھیر کی تو عوام کا رخ حکمرانوں کے محلات اور دفاتر کا رخ کرسکتے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے رضا کاردن رات ایک کرکے سیلاب زدگان کو ریسکیو کر رہے ہیں اور ان تک تیار کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات کے بعد الخدمت فائونڈیشن کے ڈیرہ شہر میں لگائے گئے امدادی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا سلیم اللہ ارشد، الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن منظر مسعود خٹک ، سابق ضلعی صدرجماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن و دیگر موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمران اچانک اب باہر نکل آئے ہیں کیونکہ بیرون ممالک سے امداد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نظریں ان امدادی فنڈز پر ہیں جنہیں وہ متاثرین کی بحالی کے بجائے انتخابی مہم اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر فنڈز میں خرد برد کی گئی تو عوام کا رخ حکمرانوں کے محلات کی جانب ہوگا ۔ حالیہ سیلاب میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار محکمہ ایریگیشن ہے، حکمران سیاست چھوڑ کر عوام کے خادم بنیں۔ ملک بھر میںحالیہ سیلاب اور بارشوں سے 1ہزارافراد شہید ہوئے۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی اور ضلعی صدر منظر مسعود خٹک نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں