0

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ کے زیراہتمام سیلاب زدہ گاوں قلنگی، ریلیف پروگرام کا تقسیم

ملاکنڈ (مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ کے زیراہتمام سیلاب زدہ گاوں قلنگی، سموسر ضلع ملاکنڈ میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں ریلیف پروگرام کے تحت 70 گھرانوں میں تین لاکھ روپے کے فوڈ پیکیجز جس میں گھی، دال، دودھ، چینی، منرل واٹر اور پوشاک میں دو عدد بستر اور سرہانہ شامل تھے۔ الخدمت کے رضاکاروں نے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے.اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیرجناب مولانا جمال الدین صاحب، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ سہیل خٹک ، ہیلتھ کورڈینیٹر محمد یونس، صدر الخدمت فاؤنڈیشن طوطہ کان سرکل طارق خان، خلیل اللہ بھائی، ساجد اللہ، وکیل بھائی ناظم قلنگی اور دوسرے رضاکار موجود تھے ۔انہوں نے کہا مصیبت اور تکلیف میں لوگوں کی امید صرف الخدمت فاؤنڈیشن سے وابستہ ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی، کہ مصیبت اور تکلیف کے اس حالت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے دست وبازو بنیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہر ضرورت فرد اور گھر تک  الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار  اشیائے ضرورت کے سامان اور ادویات مہیا کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں