ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) جیل میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کا ڈسٹر کٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ۔قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ہنر سیکھنے اور بہتر شہری بننے میں مدد فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیعات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنرانہوں نے جیل کے کچن، ہسپتال، مختلف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے بات چیت کی انکے مسائل سنے اور جیل انتظامیہ کو قیدیوں کو قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔جیلوں کے اندر قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، انہیں ہنر مند اور ملک کے لیے مفید شہری بننے میں ہر ممکن مدد اور مواقع کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک ایبٹ آباد شاد محمد، نمائندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ سپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ سینٹرل جیل ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد حامد خان نے انہیں خوش آمدید کہا اور جیل کے روزمرہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جیل کے مختلف حصوں جن میں کچن، ہسپتال، مسجد اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکے مسائل سنے۔ انہوں نے کچن کے کھانے کا معائنہ، اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے قیدیوں کو مفید شہری بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جیل میں قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت اور انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے قائم فائبر کے تھیلوں کی سہولت کا معائنہ بھی کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو ہنر کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئیاسے مزید بڑھانے کے حوالے سے ہدایات اور انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کو قید مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ہنر سکھانے کی ضرورت ہے جس سے قید ختم کرنے کے بعد وہ مفید شہری بن کر معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں نہ کہ جیل سے مزید جرائم سیکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے قیدیوں کی کورونا ویکسینشین کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں تا کہ جیل کے اندر کورونا کے مکمل پھیلاو کو کنٹرول کیا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد، نمائندہ سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ، نمائندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔
0